raja nasir lateef

بلدیاتی نمائندوںکے اختیارات میں بڑی رکاوٹ ممبران اسمبلی ہیں،فنڈز نہ ملے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، راجہ ناصر لطیف

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل ) وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد ،نوجوان قانون دان راجہ ناصر لطیف نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی ہمارے فنڈز کو سیاسی اثرورسوخ اور سیاسی رشوت کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے سبب ہمیں فنڈ نہیں دئیے جارہے ۔

اسمبلی ممبران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملنے میں بڑی رکاوٹ ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ہمیں اختیارات ملیں ،اس حوالے سے عدالت کافیصلہ بھی موجود ہے ۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق ہمیں فنڈز اور اختیارات دئیے جائیں اس حوالے سے گزشتہ اجلاس میں بھی لائحہ عمل طے کیا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپوزیشن کے زیادہ ہیں لیکن کوئی بھی ایم ایل اے یہ نہیں چاہتا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈ ملیں ،میں اپنے لوگوں کا شکر گزار ہوں کے مجھے یوسی سے آزاد حیثیت میں کامیاب کرایا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے، فنڈز جاری نہ ہونے پربڑی تحریک چلائیں گے،بلدیاتی نمائندگان

مجھے جو گرانٹ ملی ہے بے شک اس کا آڈٹ کرالیا جائے مجھے اعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہمیں اختیارات نہیں دئیے جاتے تو ہم اگلےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ضلعی ہیڈکوارٹر میں احتجاج اور دیگر آپشن ہمارے پاس ہیں ۔

لوگ ہم سے مطمئن ہیں وہ جانتے ہیں کہ حکومت ہمیں اختیارات نہیں دے رہی ،مظفر آباد کے موجودہ حلقہ پانچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبر ان اسمبلی کی ترجیح لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ہی نہیں ۔

ہماری یوسی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے کہیں پول نہیں ،کہیں لوگوں نے درختوں پر تاریں لگائی ہوئی ہیں جس سے انسانی جانوں کو بھی بڑا خطرہ ہے،ہماری جو مین سڑک ہےاس کی تعمیر ومرمت کیلئے احتجاج کیا ، سپیکر نے وعدہ بھی کیا اور ان کے وعدے پر ہم نے احتجاج موخر کیا لیکن سڑک کی تعمیر ومرمت ابھی تک نہیں ہوئی ۔

ممبراسمبلی کو بار بار خط لکھ کربتایا کے مسائل حل نہیں ہورہے اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ،لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے ہمیں ضلع باغ سے ٹچ کیا جائے یا ڈنہ مظفر آباد سے لائٹ دی جائے اسکا مستقل حل یہی ہے ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔بلدیاتی نمائندے بے اختیار،15 فروری کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل دینگے، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ہمیں چکار میں فیڈر دیں تاکہ بجلی کا مسئلہ حل ہو، سنگل تار سے لائٹ دی جارہی ہے اور بارش کا ایک قطرہ پڑ جا ئےتو تین تین دن لائٹ نہیں آتی۔ہمارے مسائل حل کئے جائیں تو اس سے سیاحت کوبھی بہت فروغ مل سکتا ہے، اس کے علاوہ جنگلات کا تحفظ اور رابطہ سڑکیں بھی انتہائی ضروری ہیں ۔

مجھے جب لوگوں نے اعتماد کا ووٹ دیا تو میری کوئی پارٹی نہیں تھی میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تو میں مطمئن نہیں ہوں ۔
پچھلے سال دس لاکھ کی گرانٹ ملی اور اب زمین پر لگی ہوئی نظر آرہی ہے

 

Scroll to Top