leepa programe

وادی لیپہ میں پاک فوج گارڈز کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

وادی لیپہ (عبدالصبور اعوان ،کشمیر ڈیجیٹل ) وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈز کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیاگیا ۔

کنونشن میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو سکستھ ہائبرڈ جنریشن کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

کنونشن کے موقع پر لیپہ کمانڈر نےنوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے ۔

منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا کوئی بھی خبر ہو اسکی پہلی تحقیق کر لیا کریں،آزاد کشمیر نے تعمیرو ترقی کے ساتھ ہر فیلڈ میں ترقی کی ،ترقی کے اعتبار سے آزاد کشمیر کا گراف بہت بلند ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔برنالہ،پاک فوج کے تعاون سے میڈیکل کیمپ قائم،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ 87 فیصد ہےکسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے شاہرات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور عوامی سہولیات کے لیے بہترین شاہرات موجود ہیں تقریب کے اختتام پر لیپہ گارڈز کی جانب سے وادی لیپہ میں تعلیمی میدان ،کھیلوں کی سرگرمیاں اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والوں کو سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔

 

Scroll to Top