آزاد کشمیر کے چھ ترقیاتی اداروں میں چیئرمین تعینات کر دئیے گئے

 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے6ترقیاتی اداروں میں چیئر مینز کی تعیناتیاں کردی گئیں ۔شفیق الرحمان کو چیئر مین ترقیاتی ادارہ مظفر آباد ، اعجاز احمد چیمہ چیئر مین ترقیاتی ادارہ کوٹلی ،اور نگزیب خان چیئر مین ترقیاتی ادارہ باغ،محمود ممتاز راٹھور ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ میرپور،راجہ امجد صدیق چیئر مین نیلم ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محمد ندیم سرور کوچیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

آفیسران مستعار الخدمت تعیناتیوں کے عرصہ کے دوران مروجہ قواعد کے مطابق متعلقہ ترقیاتی ادارہ جات سے تحت قواعد وحسب استحقاق تنخواہ ، الائونسز ، ٹی اے ، ڈی اے وغیر اور ڈیپوٹیشن الائونس حاصل کر نے کے حقدار ہوں گے

عرصہ مستعار الخدمت تعیناتی کے دوران آفیسران جی پی ایف اورگروپ انشورنس محکمہ حسابات ، آزاد جموں وکشمیر کو ادا کرنے کے پابند ہوں گے
آفیسران نے جس قدرقرضہ تعمیر مکان وغیر حاصل کیا ہو وہ مقررہ اقساط کے مطابق داخل خزانہ سرکار کروانے کے پابند ہوں گے ۔

Scroll to Top