مظفرآباد : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے دفتر سے 13 اپریل (اتوار) کے لیے مرغی، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر ضروری اشیاء کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
پرائس کنٹرولر مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 485 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بریڈر مرغی کا گوشت 560 روپے فی کلو جبکہ دیسی مرغی کا گوشت 1050 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔گولڈن مرغی کی قیمت مظفرآباد ضلع میں 850 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔
40 سے 50 گرام وزن والے انڈوں کی فی درجن قیمت 210 روپے جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈوں کی قیمت 232 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آج 13 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
دوسری جانب سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ نرخ نامے میں ٹماٹر 90 روپے، آلو دیسی 70 روپے اور پیاز دیسی 70 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ لیموں چائنا 270 روپے، لہسن چائنا 560 روپے، ادرک چائنہ490 اورکریلہ 150 روپے فی کلو الک 35 روپے، بھنڈی 190 روپے، گوبھی 50 روپے، شلجم 50 روپے اور بینگن گول90 روپے فی کلو طے پائے ہیں۔ پھلوں میں کیلا 230 روپے درجن، سیب سفید 270 روپے، سیب ایرانی 440 روپے اورکینو 410 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں۔