آزادکشمیرکی ماتحت عدلیہ نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا،کیسزکا نظام آن لائن

بھمبر( کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیرکی ماتحت عدلیہ نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا ،چیف جسٹس ہائی کورٹ آف آزادکشمیرجسٹس صداقت حسین راجہ نے بھمبر کورٹس میں سائلین کی آسانی کے لئے کیسز کے نظام کو آن لائن کردیا۔

آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے عدلیہ کا تمام نظام جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا باقاعدہ افتتاح چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کیا۔جوڈیشل کمپلیکس بھمبر آمدپر معزز مہمان گرامی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔سائبر کرائم چیلنج، قوانین میں ضروری تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت راجا

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدادریس بھٹی،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال،صدر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ حاجی منظورحسین چوہدری ،ایس ایس پی چوہدری محمدامین ،سینیر وکلاصاحبان و جوڈیشل افسران و دیگر حاضرین نے خوش آمدیدکہا ،گل پاشی کی گئی پولیس چاک و چوبند دستےنے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایروکیریا کا یادگاری پودا لگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا کامیاب منصوبے ڈیجیٹل گورننس کے مشن کے تحت سائلین کاز لسٹ دیکھ سکیں گے،اس نظام سے شارٹ کورٹ آرڈر،کیس سرچنگ،کیس سٹیٹس،بیع نامہ کی رجسٹریشن،حبہ ،پٹی نامہ،کیسز کا منظم و آسان انتظام،وقت اور وسائل کی بچت،ویب پورٹل،شفاف و موثرعدالتی نظام،ڈیٹا کا جامع تجزیہ،موبائیل ایپ سے ہر جگہ رسائی ممکن ہوگی۔

کیس رجسٹری سے ڈسپوز آف تک ڈیٹا کمیپوٹرائزڈ کر دیا گیا کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اور رجسٹریشن آف ڈیڈز سسٹم کی افتتاحی تقریب میں دستاویز رجسٹریشن کے نظام کو معزز چیف جسٹس نے ملاحظہ کیا، ضلع کی 6 عدالتوں کے کیسزکوآن لائن ملاحظہ کیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سدھنوتی آمد ’’کیس فلو مینجمنٹ اور رجسٹریشن آف ڈیڈز“سسٹم کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ محمد ریاض شفیع،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدادریس بھٹی،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمدامین، جج فیملی کورٹ چوہدری محمد اسلم ،سینیرسول جج راجہ سنور خان کمالی،ضلع قاضی خضرحیات منہاس،سینیرتحصیل قاضی عبدالرزاق صدیقی، مینجرآئی ٹی ہائی کورٹ ناصر اقبال،ندیم تاج ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ،سینیرقانون دان راجہ مظہرایڈووکیٹ،چوہدری عارف سرفراز ،ایڈووکیٹ چوہدری محمدنجیب،فوکل پرسن ارسلان ضیاء ماتحت عدلیہ کے جج و قاضی صاحبان اور سنئیر وکلا،سابق صدور سماہنی و برنالہ کے وکلاء صاحبان بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے آٹومیشن آف جوڈیشری سسٹم کا بٹن دبا کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آزادکشمیر کی لوئر جوڈیشری کو آٹی ٹی سے منسلک کردیا گیا ہے

آج سے ضلع سطح پر ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم“نے آن لائن کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت آزادکشمیر کی تمام عدالتی نظام کو اس سے منسلک کردیا ہے جبکہ ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“سسٹم میرپور اور مظفرآباد ڈویژن کے بعد ضلع بھمبر میں بھی فنگشنل ہوچکا ہے ۔اس لحاظ سے آج کا دن آزادکشمیر کی ماتحت عدلیہ کے لیے تاریخی دن ہے۔31 مئی تک پورے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع و تحصیل سطح پر بھی آن لائن رجسٹری سسٹم بھی فعال ہوجائے گا ہماری کوشش ہے کہ ای کورٹس سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائے تاکہ کیسز کو دائر کرنے سمیت اس کے فیصلہ جات اور دیگر عدالتوں کے متعلق کیسز کی تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر میں سیاسی قیادت کی حکمت عملی پر سوالات، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر

آزادکشمیر عدالت العالیہ نے قلیل مدت اور محدود بجٹ کے ساتھ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اور”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کی کمپیوٹرائزیشن کر دی ہے۔اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل پرآزادکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران اور کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن عدلیہ کی تاریخ کا اہم دن ہے،انصاف و قانون کی بالادستی کے لیے ہمیشہ کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی سسٹم سے سائلین کوبے پناہ فائدہ ہوگا۔ کمپیوٹر جھوٹ نہیں بولتا۔عدلیہ کے نظام میں بہتری لار ہے ہیں۔تمام ایڈیشنل سیشن کورٹس میں آئندہ 25 دنوں میں یہ آن لائن سسٹم کا افتتاح ہو جائے گا۔

Scroll to Top