باغ،سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی، راہگیر جاں بحق

باغ(کشمیرڈیجیٹل ) ضلع راولاکوٹ سے ایس ایس پی راولاکوٹ معہ ڈی ایس پی و نفری باغ آئے اور بتایا کہ گزشتہ روز مورخہ 10اپریل کوراولاکوٹ سے مسمی معیز ولد محمود خان ساکنہ چک دھمنی گرفتار ہوا جس سے 2عدد پستول تیس بور معہ میگزین برآمد ہوئے دوران تفتیش ملزم مُعیز نے بتایا کہ وہ زرنوش وغیرہ کا ساتھی ہے اور ایک روز قبل انہیں اسلحہ دینےگیا تھا ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفرآباد: پولیس ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی، دو منشیات فروش گرفتار

برآمدگی و گرفتاری کے لیے ایس ایس پی راولاکوٹ اور ایس ایس پی باغ کی نگرانی میں پولیس ٹیم مذکورہ ملزم کی تلاش کیلئے جا رہے تھے کہ بمقام پتراٹہ موڑ ملزمان زرنوش وغیرہ نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو کانسٹیبل محمد فاروق و محمد اریب زخمی ہوئے اور اور ایک موٹر سائیکل سوار راہگیر زاہد قریشی زخمی ہوا۔

زخمی راہگیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف باغ اور راولاکوٹ پولیس کی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

دریں اثناءباغ پتڑاٹہ کے مقام پر عوام نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے۔دونوں طرف ہر طرح کی ٹریفک معطل ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ جاں بحق زاہد رزاق کی ایف آئی آر درج کی جائے اور   واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

عوام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کیونکہ واقعہ میں پولیس اتھارٹی ملوث ہے اس لئے خدشہ ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیق  نہیں کرینگے

ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو ہیڈ جج کرے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے ۔

 

Scroll to Top