مظفرآباد: آج 10 اپریل 2025 کو سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔
مظفرآباد کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 82 ہزار 920 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 19 ہزار 700 روپے میں دستیاب ہے، اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 74 ہزار 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی فی تولہ 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج 10 اپریل 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 400 روپے، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 81 ہزار 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 1 ہزار 111 روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 58 ہزار 88 روپے میں دستیاب ہے۔ مظفرآباد کے نرخوں کا پاکستان کے دیگر شہروں سے موازنہ کیا جائے تو 24 قیراط فی تولہ سونا مظفرآباد میں پاکستان کے اوسط نرخ سے 2 ہزار روپے زیادہ، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار روپے زیادہ ہے۔ 10 گرام سونا بھی مظفرآباد میں پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت 350 روپے زیادہ قیمت پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی سطح پر، 24 قیراط سونا فی اونس 2 ہزار3 سو36 امریکی ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے، جس سے سونے کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو سونا خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔