مظفر آباد، جیپ حادثے کا شکار، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

مظفرآباد (  کشمیر ڈیجیٹل ) یونین کونسل دچھور میراں تولہ کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جاگری ، دوافراد جان کی بازی ہار گئے ، جیپ کا مالک ڈرائیور وحید اعوان و لد بشیر اعوان عمر 45 سال ، جاوید اقبال عباسی ولد عظیم خان عباسی عمر 48 سال موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے ڈرائیو وحید اعوان کی 8 سالہ بچی اور اشفاق عباسی نامی مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گاڑی میں سوار دیگر افراد زخمی ہیں جنہیں ریسکیو کر لیاگیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع  پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔کمیپ کالونی گلپور میں ٹریفک حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد زخمی

آزاد کشمیر میں آئے روز ٹریفک حادثات رپورٹ ہورہے ہیں عوامی حلقے اس کی وجہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو قرار دے رہے ہیں جہاں سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث حادثات ہورہے ہیں وہیں ٹرانسپورٹرز کی تیز رفتاری بھی حادثات کی بڑی وجہ ہے ۔

حکومت آزاد کشمیر کو حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے ٹریفک  قوانین پر سختی سے عملدر آمد کرانا ہوگا اور ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

Scroll to Top