راولا کوٹ میں پہلی پرائیوٹ فٹبال اکیڈمی کا آغاز کردیا گیا

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)کشمیر جنت نظیر وادی کے خوبصورت مقام دریک راولاکوٹ میں پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہونے والی پہلی فٹبال اکیڈمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس فٹبال اکیڈمی میں 5 سال سے 14 سال تک کے بچوں کو باقاعدہ فٹبال کھیلنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

وادی پرل دریک کے پر فضاء مقام پر آزاد کشمیر کے معروف کھلاڑی محمد زبیر خان کی زیرنگرانی بچوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی طور پر بھی مضبوط اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔راولاکوٹ اور وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹس ، شائقین امڈ آئے

اس اکیڈمی میں آنے والے بچے خوش نظر آتے ہیں، راولاکوٹ اور گردونواح کے عوام نے اکیڈمی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی سطح پر اس طرح کی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے ۔

حکومت کو چاہیے کو وہ اس طرح کی اکیڈمیز ہر ضلع میں قائم کرے اور ان کی سرپرستی کرے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہوسکے

فٹبال کا کھیل جو پاکستان و آزاد کشمیر میں اتنا زیادہ نہیں کھیلا جاتا اس کے فروغ  کے لئے اقدامات کر نے کی ضرورت تاکہ دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ نوجوان فٹبال کے کھیل میں بھی آگے جاکر اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں ۔

 

Scroll to Top