غلام مجتبٰی کی شہداء کے خلاف تقریر پر بھمبر میں احتجاجی مظاہرہ

بھمبر :ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں یوم تکریم شہداء کو بھرپور احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہاتھی گیٹ سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مسلح افواج پاکستان اور سول شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا اور عالم اسلام، استحکامِ پاکستان، آزاد کشمیر کی سلامتی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور انسانیت کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے غلام مجتبٰی کی تقریر کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

مقررین نے نوجوان نسل کو خبردار کیا کہ دشمن سوشل میڈیا پر شہداء کی تذلیل کی مذموم کوشش کر رہا ہے جسے ناکام بنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسے شرپسند عناصر کا مکمل بائیکاٹ کریں جو شہداء کی تکریم کا لحاظ نہیں رکھتے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا کر سماہنی چوک کی طرف مارچ کیا اس دوران تحصیلدار قیصر محمود شمس، صدر گزٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن چوہدری فاروق زبیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قیام سے لے کر آج تک اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت انگیز تقریر پر کارروائی: راجہ غلام مجتبٰی کی گرفتاری پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کو یاد رکھنے والی اقوام ہی عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہتی ہیں۔ عوام کو پیغام دیا گیا کہ وہ ہمیشہ شہداء کی تکریم کو برقرار رکھیں اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کریں۔

Scroll to Top