مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

مظفرآباد: کشمیر پرائس کنٹرول لسٹ کے نرخوں کے مطابق،مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یکم فروری 2025 کو مرغ برائیلر زندہ کی قیمت 425 روپے فی کلو جبکہ اس کا گوشت 690 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مرغ بریڈر زندہ 370 روپے فی کلو اور اس کا گوشت 470 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ایک اور فضائی حادثہ: چھ افراد جاں بحق

مزید برآں مرغ دیسی خالص کی قیمت 1050 روپے فی کلو اور مرغ گولڈن 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے؛ 40 تا 50 گرام وزن کے انڈے فی درجن 210 روپے جبکہ 51 تا 65 گرام وزن کے انڈے فی درجن 230 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top