مرغ فروش یونین

راولا کوٹ:مرغ فروش یونین کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، راولپنڈی سے سپلائی بند

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)مرغ فروش یونین کی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہی ،آج راولپنڈی سے مرغی لے کر گاڑیوں راولاکوٹ نہیں آئیں ۔

ریٹ کے معیار پر تنازعہ یہ پیدا ہوا کہ ہول سیلرز مرغی فروشوں کا مطالبہ ہے کہ مرغی کا ریٹ کہوٹہ مارکیٹ کے مطابق ہونا چاہیے ۔ جو کہ راولپنڈی کی مارکیٹ سے زیادہ ہے۔ اس طرح چند روز سے راولاکوٹ شہر میں مر غی کے دو قسم کے ریٹ لگا جا رہے تھے۔ اس صورتحال میں یونین کا مؤقف ہے کہ جب مرغی کی قیمتیں منصفانہ نہیں ہوتیں اور انتظامیہ غیر جانبدار ہو کر فیصلہ نہیں کرتی تب تک ہڑتال جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:آج آزاد کشمیر میں سونے کے نرخ کیا رہے ؟

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے یہ سب صورت حال دیکھتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اور نہ ہی متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی اقدام سامنے آیا ۔ شہر میں ہر کسی نے اپنی حکمرانی قائم کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سوزوکی کا آلٹو اپ گریڈ ورژن پیش :حفاظتی فیچرز اور نئی قیمت سامنے آگئی

Scroll to Top