سونے کی قیمتوں میں بڑااضافہ، قیمتیں نئی بلندیوں پر

مظفرآباد/ 12 اپریل 2025 : آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 41 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا ہے۔

مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق 12 اپریل 2025 کو 24 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 41 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام 2 لاکھ 92 ہزار 780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 30 ہزار 800 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 83 ہزار 605 روپے میں دستیاب ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بدستور 3 ہزار 400 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: مرغی، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ میں اُتار چڑھاؤ، عوام کے لیے نئی فہرست جاری

ادھرپاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں سونے کی قیمتیں  صرافہ مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 33 ہزار 550 روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 5 ہزار 832 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 965 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 62 ہزار 135 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونا 2 ہزار 336 امریکی ڈالر پر مستحکم ہے۔ یہ اعداد و شمار جیولرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ سے حاصل کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top