آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری اور شدید بارشوں کے باعث متعدد اہم سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وادی نیلم میں برفباری کے باعث شاہراہِ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ہو گئی ہے اس کے علاوہ وادی لیپہ کی بھی مرکزی سڑک وادی لیپہ کو مظفرآباد و دیگر شہروں سے ملانے والی رابطہ سڑک بند ہے دو گاڑیاں مڈوے کے مقام پر پھنس گئ ہیں ،شیڑھ گلی ٹاپ پر ایک فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، استور ویلی روڈ بھی برفانی تودہ گرنے سےبند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ پیر چناسی کی بھی رابطہ سڑک برف باری کے باعث بند ہےاس کے علاوہ جہلم ویلی میں شاہراہِ لیپہ پر برفباری جاری ہے برف باری کا یہ سلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہنے کا امکا ن ہے۔ باغ میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ برفباری بھی جاری ہے۔ راولاکوٹ میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، میتھیو شارٹ کی جگہ نیا کھلاڑی اسکواڈ میں شامل
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا،لیکن کل موسم قدرے بہتر ہو گا ساتھ ہی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالائی علاقوں میں رہنے والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔