چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے خلاف بنگلادیش کا مایوس کن آغاز، 2 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کی ابتدائی دو وکٹیں گر گئیں۔

پہلے اوور میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اوپنر سومیا سرکار کو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا اوردوسرے اوور میں کپتان نجم الحسن شانتو بھی بغیر کوئی رن بنائے ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے بعد بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور وہ بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ اسے جیت کر اچھا آغاز کریں۔

بنگلادیشی ٹیم کو اب اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ پر انحصار کرنا ہوگا تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نکل کر قابل قدر اسکور بنا سکیں، جبکہ بھارتی بولرز اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Scroll to Top