بازل علی نقوی

بازل علی نقوی کو صدارتی ایوارڈ ’’میڈل آف میرٹ ‘‘سے نوازا گیا

بٹراسی ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی کو صدر و چیف سکاؤٹ پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ میڈل آف میرٹ پہنایا گیا ۔

سید بازل علی نقوی کو ان کی سماجی خدمات ، نو جوانوں کی ویلفیئر اور آزاد کشمیر میں سکاؤٹ تحریک کی سر پرستی پر یہ اعزاز عطا کیا گیا ۔ تقریب میں نیشنل سیکرٹری نیشنل سکاوٹ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور سیکرٹری مالیات PBSA صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، سابق ڈائریکٹر APR و پر نسپل PSCCB مسٹر سونی کم ، صوبائی سیکرٹری سکاؤٹس AJK طاہر مسعود چغتائی سمیت آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی سینئر لیڈرشپ اور کیڈٹ کالج بڑاسی کے کیڈٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی مضبوط قوت ہے،آئندہ حکومت ہماری ہوگی ،بازل نقوی

تقریب کی صدارت پاکستان کے سینئر موسٹ لیڈرٹرینر وسیکرٹری مالیات PBSA صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سوشل ویلفیئر و ترقی نسواں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی تھے۔

مہمان خصوصی کے کیڈٹ کالج پہنچنے پر ڈپٹی سیکرٹری سکاؤٹس مسٹر دانیال ممتاز نے انہیں خوش آمدید کہا اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم کے کلر ز سمبل والا سکارف پہنایا ۔ صوبائی سیکرٹری طاہر مسعود چغتائی اور کمشنر ٹریننگ و یوتھ پروگرام عبد الصمد چشتی نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، کیڈٹ کالج بٹراسی کے اسکاؤٹ دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

کیڈٹ کالج بٹراسی کا قیام اور افتتاح شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا تاریخی کارنامہ ہے۔ مہمان خصوصی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دست مبارک سے نصب شد ہ افتتاحی تختی اور شہید کیپٹن عثمان کی یادگار پر حاضری دی اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

مہمان خصوصی تھوڑی دیر کیلئے پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بڑاسی کے گیسٹ روم بھی گئے جہاں صدر تقریب صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی اور نیشنل سیکرٹری PBSA پروفیسر نیک اختر جاوید کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور کالج کی موجودہ تعمیر وترقی کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

وزیر حکومت کے چچا سابق ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سید شوکت حسین نقوی ( ایڈووکیٹ ) شہید کی سکاؤٹ کیڈٹ کالج بڑاسی سے خصوصی تعلق پر بات ہوئی ۔ وزیر حکومت سید بازل علی نقوی کو صدارتی ایوارڈ میڈل آف میرٹ پہنانے کیلئے عثمان شہید آڈیٹوریم لے جایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، سری نگر میں گھسنے کا وقت آ گیا ہے: سید بازل نقوی

ممتاز بین الاقوامی سینئر سکاؤٹر و سابق ڈائریکٹر ورلڈ جمہوری کو ریا حال پرنسپل PSCC بٹراسی ہلز (Mr Sonny Kim (LT اور 500 سکاؤٹ کیڈٹس اور سینئر سکاؤٹ لیڈرز نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر مخصوص انداز میں مہمان خصوصی سید بازل علی نقوی کا شاندار استقبال کیا۔

پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نعت رسالت مآب کے بعد پروگرام ڈائریکٹر نے بتایا کہ 13 جولائی 2025 برصغیر کی قومی تاریخ کا انمول دن ہے جب سینٹرل جیل سری نگر کے سامنے تو ہین قرآن کے احتجاجی اجتماع کے دوران جمعہ کی اذان کی تکمیل کے دوران 22 مسلمانوں نے سینے پر گولیاں کھا کر اذان مکمل کی اور کربلا کی تاریخ کو دہرایا ۔ تقریب میں محرم الحرام کی خصوصی نسبت سے شہدائے کربلا اور شہدائے ریاست جموں و کشمیر و شہدائے مملکت خداد پاکستان کو ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا ۔

صدر تقریب صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی، مہمان خصوصی سید بازل علی نقوی، نیشنل سیکرٹری پروفیسر نیک اختر ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری کوٹلی مشتاق حجازی ، حافظ نوید ، ارفاق ملک، سردار عدنان منظور، خورشید الحسن نے اپنے خطبات میں شہدائے پاکستان، نواسہ رسول اور شہدائے کربلا سمیت شہدائے فلسطین و کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ سپہ سالار اعظم پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاکستان اور پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی قربانیوں ، بہادری، دلیری اور فتح مندی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Scroll to Top