سید ذیشان

جہلم ویلی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ : سید ذیشان حیدر کی حکومت کو وارننگ

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر سید ذیشان حیدرکاظمی نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی روش فوری طور پر درست کریں  ورنہ عوامی ردعمل کیلئے تیار ہو جائیں ۔

ہٹیاں بالا اور گردونواح میں جاری بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی و امیدوار اسمبلی حلقہ LA-32 جہلم ویلی ذیشان حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے گریڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر کو محض ایک سیاسی تماشہ بنا کر رکھا گیا۔ عوام کو بار بار امید دلائی گئی لیکن جب آخرکار ٹرانسفارمر نصب ہوا تو بجائے بہتری کے، صورتحال مزید ابتر ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ الحاقِ پاکستان کشمیریوں کی پاکستان سے وفاداری کا تاریخی دن ہے : سیدذیشان حیدر

بجلی کی فراہمی مزید کم ہو گئی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا اور جہلم ویلی کے عوام بجلی کی اس بدترین صورتحال سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔ بیمار افراد، طلبہ، بزرگ شہری ، کاروباری طبقہ ، سب اس بدانتظامی کا شکار ہیں ۔ لوگ اب مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔

سید ذیشان حیدر نے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر بجلی کی فراہمی بہتر نہ کی گئی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جہلم ویلی میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ، جس کی مکمل ذمہ داری حکومت اور محکمہ برقیات پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بجلی کا مسئلہ نہیں بلکہ عوامی حقوق اور وقار کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلانا راجپورلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں، زمینی رابطہ منقطع،ذیشان حیدر بحالی کیلئے سرگرم

ہم کسی تصادم کے خواہاں نہیں اگر ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے آزادکشمیر تک پھیلایا جائے گا۔ذیشان حیدر نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ ظلم کے اندھیروں کے خلاف ہم چراغ جلائیں گے۔

Scroll to Top