کوئٹہ کراچی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فنکاروں کو لے جانے والی بس پر کوئٹہ کراچی روڈ پر ایک بزدلانہ دہشتگرد حملہ کیا گیا۔ اس واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیاجس کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھتے تھے۔

جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور بی ایل اے کے جھنڈے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ علاقے کی مکمل کلیئرنس اور ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ ایوی ایشن یونٹز بھی کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بھارتی طلبہ کے ویزے بڑی تعداد میں مسترد کر دیے، تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاکستان کے شہریوں بالخصوص فنکار برادری کو دہشتگردی سے تحفظ فراہم کرنے کے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ قوم دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف متحد ہے۔

Scroll to Top