ایلون مسک

ٹیکنالوجی سے سیاست تک:ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت کا نام سامنے آگیا

امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ٹیسلا و سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے باقاعدہ طور پر ’’امریکا پارٹی ‘‘کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کیا جس میں انہوں نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر آپ ایک نئی سیاسی جماعت میں آنا چاہتے ہیں تو وہ اب آپ کے پاس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شام سے سفارتی تعلقات بحال کریں گے یا نہیں ؟ برطانیہ کا بڑا بیان آگیا

ایلون مسک نے کہا کہ جب ریاستی دیوالیہ پن کی نوبت آ جائے تو سمجھنا چاہیے کہ جمہوریت کی جگہ عملی طور پر یک جماعتی نظام نے لے لی ہے ۔ اسی پس منظر میں انہوں نے اپنی نئی جماعت  ’’امریکا پارٹی‘‘ کو عوام کی آزادی کی بحالی کے لیے ایک قدم قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کویت نے فیملی سمیت 4 اقسام کے ویزوں کی آن لائن سہولت متعارف کرادی

یاد رہے کہ ایلون مسک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حامیوں میں شامل رہے ہیں اور ان کی حکومت کے دوران انہیں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا ۔

ایلون مسک کی اپیل ان کے اُس پچھلے وعدے کی یاد دلاتی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس ’’ٹرمپ کا عظیم اور خوبصورت منصوبہ ‘‘ منظور کرتی ہے تو وہ نئی سیاسی جماعت قائم کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا، جس کے بعد ان کے اورامریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ۔ اس دوران اطلاعات ہیں کہ ٹرمپ اب ایلون مسک کو امریکا سے بے دخل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں ، جس سے دونوں کے درمیان سیاسی کشمکش کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

Scroll to Top