واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے کے امکان کو رد نہیں کیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ ایلون مسک کو ڈی پورٹ کریں گے؟ جس پر ٹرمپ نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا: ’’ہم اسے دیکھیں گے‘‘۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا کی ہے اور وہ ری پبلکن ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف ہیں۔ مذکورہ ٹیکس بل کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر دیا جانے والا کنزیومر کریڈٹ ختم ہو سکتا ہے، جو کہ ان گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کی ایک بڑی وجہ ہے۔
امریکی اخبار نے بتایا کہ ایلون مسک، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں، نے حالیہ قانون سازی پر ٹرمپ سے اختلافات کے بعد کئی ہفتوں کی خاموشی توڑتے ہوئے امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل کو ’پاگل پن‘ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری پروگرام پر روسی و فرانسیسی صدور کا دو گھنٹے طویل رابطہ
اخبار کے مطابق ایلون مسک، الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں۔