لاہور سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

لاہور، شیخوپورہ، قصور، مریدکے، اوکاڑہ، کامونکی ،ننکانہ،اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ مرکز لاہور سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 108 روپے فی شہری سالانہ خرچ آزاد کشمیر کے عوام سے مذاق ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

زمین کے لرزتے ہی لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top