اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کے دوران راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اپنانے پر زور دیا۔
راجہ فاروق حیدر نے بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ ایوان میں کشمیریوں کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی کشمیر آمد کے منتظر ہیں کیونکہ کشمیری عوام اُن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی یاد دہانی کروائی کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کے لیے ہم ہزار سال تک جنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ بھر میں ہیٹ الرٹ جاری، اسکول بند، سرگرمیاں محدود
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راجہ فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ وہ اس نازک مرحلے پر کشمیری عوام کا مکمل ساتھ دیں گے۔