لوٹن :برطانیہ کے شہر لوٹن میں چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر یاسین رحمان نے کی جس میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ راہنماؤں نے شرکت کر کے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ برطانیہ و یورپ اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن، حاجی چوہدری محمد قربان نے چوہدری لیاقت علی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔
تقریب میں نمایاں سیاسی، سماجی و کمیونٹی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں سابق مئیران لوٹن ریاض بٹ اور چوہدری مسعود اختر، پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک بوتلیں دیں اور فوراً 1000 روپے پائیں !وزیراعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹس پروگرام کا معاہدہ طے
یہ تقریب اتحاد، محبت اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی کی خوبصورت مثال بنی، جہاں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے چوہدری لیاقت علی کے اعزاز میں بھرپور شرکت کی۔