بجلی صارفین کیلئے خوشخبری: حکومت کا پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 35 روپے ماہانہ وصول کی جانے والی یہ فیس جلد ختم کر دی جائے گی اور اس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔

رواں ماہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی وی فیس ختم کر کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ ہر سال 16 ارب روپے کی متوقع وصولیوں میں سے صرف 11 ارب روپے ہی حاصل ہو پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، ہنگامی الرٹ جاری

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ پی ٹی وی کی مالی ضروریات کے لیے متبادل طریقہ کار لایا جائے۔ اجلاس کے دوران انہیں “پاور اسمارٹ ایپ” کے تحت “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Scroll to Top