کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔
جمعے کے روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طور پر بحال ہوتا نظر آیا، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,22,802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سوزوکی کا آلٹو اپ گریڈ ورژن پیش :حفاظتی فیچرز اور نئی قیمت سامنے آگئی
جمعرات کو انڈیکس میں 715 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی اور مارکیٹ 1,22,046 پوائنٹس پر کلوز ہوئی تھی ۔ تاہم آج سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری میں دلچسپی اور معیشت سے متعلق مثبت توقعات نے مارکیٹ کو ایک بار پھر مستحکم کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے اور اگر یہ رجحان اسی طرح برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتری کی جانب جا سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ،امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت، تجارتی معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ بائیس ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 60 پیسے کی سطح پر آ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روزکے دوران ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی سلنڈر دھماکے کا خطرہ! محکمہ صنعت و تجارت کی وارننگ جاری