مظفرآباد: مرغی، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ میں اُتار چڑھاؤ، عوام کے لیے نئی فہرست جاری

مظفرآباد: 12 اپریل 2025،مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے تازہ نرخ نامہ جاری کرتے ہوئے مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائیلر مرغی 485 روپے فی کلو جبکہ بریڈر مرغی کا گوشت 560 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دیسی مرغی کی قیمت 1050 روپے اور گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔ انڈوں میں 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 210 روپے اور 51 سے 65 گرام والے 232 روپے فی درجن فروخت ہوں گے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔ آلو اول 70 روپے، آلو دوئم 50 روپے، چائنیز لہسن 560 روپے، پیاز 70 روپے اور ٹماٹر 90 روپے فی کلو طے کیے گئے ہیں۔ دیگر سبزیوں میں پھول گوبھی 60 روپے، کریلہ 160 روپے، کدو 100 روپے، لیموں 290 روپے، پالک 35 روپے، مولی 40 روپے، گاجر 90 روپے، مٹر 130 روپے اور کھیرا 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

پھلوں کے نرخ بھی نئے سرے سے مرتب کیے گئے ہیں۔ سفید سیب 270 روپے، سفید گولہ سیب 160 روپے، کالا سیب 290 روپے اور ایرانی سیب 440 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ کیلا 250 روپے درجن، کینو 370 روپے چار درجن، پنجاب کا امرود 190 روپے، انار 610 روپے، پیلا خربوزہ 150 روپے اور اسٹرابیری 210 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تمام اشیاء سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں ۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

Scroll to Top