موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی ملک گیر پیشگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ میدانی علاقوں میں خشک موسم کا تسلسل متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، تاہم برف باری کے آثار فی الحال ظاہر نہیں کیے گئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم کے باعث نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہری گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسانوں کو بھی فصلوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، مظفرآباد میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جہاں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے بالائی اضلاع بالخصوص کوئٹہ اور زیارت میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم اندرون سندھ میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ بڑھ سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی صبح و رات سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی

Scroll to Top