واشنگٹن ،بیجنگ : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ موجودہ ٹیرف معاہدے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کی مدت آج ختم ہو رہی تھی لیکن صدر ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم پر دستخط کر کے اس معاہدے کو مزید تین ماہ کے لیے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگایا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کابیجنگ پر ایک اور وار،چینی بحری جہازوں پر بھی ٹیکس عائد کردیا
بعد ازاں مئی میں دونوں ممالک نے معاہدے کے تحت اپنے ٹیرف کی شرح میں کمی کی تھی، جس کے مطابق امریکہ نے اپنے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10 فیصد کمی کی تھی ۔
نئے صدارتی حکم کے تحت، موجودہ ٹیرف کی شرح اگلے تین ماہ تک برقرار رہے گی ۔




