ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دے دی ، ابتدائی 2 سیٹ ہارنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، فائنل میچ کا فیصلہ پانچویں سیٹ میں ہوا۔

پاکستان نے ایران کو پانچویں سیٹ میں 10-15 سے ہرایا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ابتدائی گروپ مرحلے کے تینوں میچز کوئی سیٹ ڈراپ کیے بغیر جیتے۔

واضح رہے کہ پول ڈی سے پاکستان اور کوریا نے اگلے مرحلے ’’کراس اوور‘‘ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، بھارتی فوج کو 6 لاکھ سے زائد جدید ترین کلاشنکوف رائفلیں دینے کی تیاریاں

Scroll to Top